ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس، تنظیمی امور پر غور
کمالیہ (نمائندہ دنیا )ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس صدر فیض سلطان فیصل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جبکہ جنرل سیکرٹری عرفان سعید نے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ صدر فیض سلطان فیصل نے تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے جامع منصوبہ پیش کیا اور مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں۔بانی یونین رانا عمر نے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔