موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، پولیو ورکر زخمی
چناب نگر (نامہ نگار ) چناب نگر میں موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ظفر اقبال نامی پولیو ورکر ڈیوٹی کے دوران موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس کی کار سے ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ مزید کارروائی جاری ہے ۔