سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران نجی دکان پر نہ تو سکیورٹی گارڈ تعینات پایا گیا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ جو کہ کسی واردات کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔