شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد ، تاوان وصول

شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد ، تاوان وصول

عابدہ کے بھائی کو ملزموں نے اغوا کیا ، دھمکیاں دیتے ہوئے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ مبینہ طور پر تاوان بھی وصول کرلیا گیا۔تھانہ تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عابدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے بھائی کو اغوا کر لیا اور حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور اس دوران اس سے مبینہ طور پر دو لاکھ روپے بطور تاوان وصول کیا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں