میٹرک امتحانات، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے امتحانی مراکز کے دورے

میٹرک امتحانات، اسسٹنٹ کمشنر  کمالیہ کے امتحانی مراکز کے دورے

کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے میٹرک امتحانات کے دوران تحصیل کمالیہ کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مراکز میں انتظامات، سکیورٹی اور شفافیت کے عمل کا جائزہ لیا اور امتحانی عمل کی سخت مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے نقل کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔انہوں نے طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں