ڈپٹی کمشنر کاالائیڈ ہسپتال ون میں طبی سہولیات کاجائزہ
مریضوں کو مفت ادویات فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی:ندیم ناصر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے رات کو اچانک الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا ۔مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال سے ادویات دستیابی کی تصدیق بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کا بھی جائزہ لیا اور عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی پر موجودگی بھی چیک کی اور غیر حاضری یا غفلت پر سخت کارروائی کاعندیہ دیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیسن سٹور کا بھی دورہ کیا جہاں ادویات دستیابی اور ریکارڈ کا جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کو مفت ادویات فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ہسپتالوں میں شکایات کا ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔