نائب امریکی صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اس بیان سے قبل امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے جواب نہ دینے پر امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر ہو گیا ہے۔
تاہم اس حوالے امریکی حکام کی جانب سے میڈیا نمائندگان کو بتایا گیا ہے کہ جے ڈی وینس کا دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب بھی مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، ایران اس میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔