گھر سے کام جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی سفیان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 40 سالہ بھائی یوسف اویس کام کیلئے گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ملزموں کی جانب سے قابو کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزموں اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ۔