پولیس تحفظ مرکز کی کارروائی شیر خوار بچی کو بازیاب کروا لیا

پولیس تحفظ مرکز کی کارروائی  شیر خوار بچی کو بازیاب کروا لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس تحفظ مرکز نے کارروائی کرتے ہوئے شیر خوار بچی کو بازیاب کروا لیا۔

 تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے ظفر کالونی میں سسرالیوں نے اپنی بہو صائمہ سے شیر خوار بچی دعا فاطمہ کو چھین کر اسے گھر سے نکال دیا تھا۔ اطلاع پر پولیس تحفظ مرکز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروا کر اسکی ماں صائمہ کے حوالے کر دیا، بچی کی والدہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خدمات کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں