جیب تراش 3افراد کی جیبوں سے نقدی ،موبائل لے اڑے

جیب تراش 3افراد کی جیبوں  سے نقدی ،موبائل لے اڑے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جیب تراشوں نے تین شہریوں کو لوٹ لیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے مین مارکیٹ میں تفضیل نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ جیب تراشوں نے جیب میں سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا ۔

تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب وارث سواری کے انتظار میں موجود تھا کہ جیب تراشوں نے رش کا فائدہ اٹھاتے جیب سے نقدی اور موبائل نکال کرفرار ہوگئے ۔ تھانہ سول لائن کے ہی علاقے سرگودھا روڈ پر لیاقت شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ ملزم جیب سے نقدی اور موبائل لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں