شہری اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں دھرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہباز نامی شہری کو گرفتار کر لیا۔
جسکی جانب سے اپنے اشتہاری چچا عابد کو پناہ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔