ملازمہ گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار

 ملازمہ گھر سے زیورات  اور نقدی چوری کرکے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ گھر سے زیورات اور نقدی لے اڑی۔

 تھانہ غلام آباد کے علاقے میں قائم ستارہ سپنا سٹی کے رہائشی طلحہ نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکی گھریلو ملازمہ نے گھر میں صفائی کے دوران الماریوں سے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئی۔ پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں