ڈی ایس پی آفتاب صدیقی سپردخاک

ڈی ایس پی آفتاب صدیقی سپردخاک

ٹو بہ ٹیک سنگھ،رجانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرٹوبہ ٹیک سنگھ آفتاب صدیقی سپیشل سکیورٹی ڈیوٹی پر ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد موجود تھے کہ اچانک دل کی تکلیف پر پمز ہسپتال میں خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ اسلام آباد پولیس لائنز کے بعد پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ادا کی گئی۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او ٹوبہ اخلاق اﷲ تارڈ، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین، ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف ودیگرشخصیات نے شرکت کی ۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، پولیس افسروں نے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے کہا دکھ کی گھڑی میں ان کیساتھ کھڑے ہیں ۔بعد ازاں مرحوم کو آبائی گاؤں چک نمبر 266 گ ب کھوکھراں والی رجانہ کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں