نو سر بازوں نے کوریئر کمپنی ملازم اورشہری کولوٹ لیا
مہندی محلہ میں علی ،رضا آباد میں زاہد سے نقدی،موبائل،بیگ لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نو سر بازوں نے کوریئر کمپنی کے ملازم اور شہری کو لوٹ لیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے مہندی محلہ کے قریب کوریئر کمپنی کے ملازم علی رضا کو نوسر بازوں نے روک لیا اور دھوکہ دہی سے موبائل فون، نقدی اور ہزاروں مالیت کے پارسل سے بھرا بیگ ہتھیالیا اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں زاہد کو نوسر بازوں نے روک کر خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اپنی باتوں میں الجھا لیا اور اس دوران اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیانے کے بعد آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔