نجی لا کالج میں طلبہ کی پروفیشنل سکلز بڑھانے کیلئے مقابلہ

نجی لا کالج میں طلبہ کی پروفیشنل سکلز بڑھانے کیلئے مقابلہ

سابق ڈسٹرکٹ جج میاں انور نذیر ودیگرمقررین نے طلبہ کی پرفارمنس کو سراہا

فیصل آباد(نیوز رپورٹر )نجی لا کالج میں طلبہ کی پروفیشنل سکلز کو ڈویلپ کرنے اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق پروفیشلزم سکھانے کیلئے لا موٹ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا۔ سابق ڈسٹرکٹ جج میاں انور نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر کالج مشتاق خان، پرنسپل راجہ اشتیاق ، ایڈجیوڈی کیٹرز ایمن مشتاق، ایم فاطر اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔تقریب میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ تمام ٹیموں کو کیسز کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا۔طلبہ نے تمام مراحل کو عملی شکل دیکر پیش کرنے کا ٹاسک پورا کیا۔قانونی ماہرین نے رہنمائی کی اور طلبہ کی پرفارمنس کو سراہا۔مقررین نے کہا ایسے مقابلوں سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی یے وہ عملی زندگی میں بہترین انداز میں پرفارم کرسکتے ہیں ۔انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جسکی پروفیشنل فیکلٹی نے طلبہ کو جدید دور کی تعلیم سے آراستہ کرکے مکمل پروفیشنل بنا دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں