پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت کا ماحولیاتی اقدامات کا جائزہ

پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت کا ماحولیاتی اقدامات کا جائزہ

مختلف مقامات کادورہ ،شجرکاری بھی کی،کمشنر سے ماحولیاتی اہداف پر تبادلہ خیال

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول و موسمیاتی تبدیلی کنول لیاقت نے ماحولیاتی اقدامات کا جائزہ لینے اور محکمانہ رابطہ کاری مضبوط بنانے کیلئے فیصل آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن مسرت جبیں سے آفس میں ملاقات کی اور علاقائی ماحولیاتی اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے گول چنیوٹ بازار میں پلاسٹک پر پابندی کے نفاذ کو بھی چیک کیا۔پارلیمانی سیکرٹری نے ٹائی ٹینک ریسٹورنٹ کے قریب سمندری روڈ بائی پاس پر شجرکاری مہم میں حصہ لیا تاکہ جنگلات کے فروغ کو اجاگر کیا جا سکے ۔انہوں نے پنجاب بیوریجز کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ سمندری روڈ کے آپریشنز کا معائنہ کیا۔ سرگودھا روڈ پر واقع سرگودھا فیبرکس کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد حکمت عملی، عوامی شعور اور صنعتی عملداری کو فروغ دینا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں