کمشنر کاماڈل کالج سمن آباد کیمپس میں سہولیات کا جائزہ
معیاری تعلیم کیلئے ڈویژن بھر میں پبلک سکولوں کا جال بچھایا جارہا :مسرت جبیں
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تعلیمی ترقی کے اقدامات کے تحت کمشنر فیصل آبادڈویژن مسرت جبیں نے ڈویژنل ماڈل کالج سمن آباد کیمپس کا دورہ کیا اور تعلیمی و تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کلاس رومز کا دورہ بھی کیا اورکالج میں مختصر ترین وقت میں پرائمری سیکشن میں 103 طلبہ کی انرولمنٹ کو سراہا۔کمشنر نے کالج میں دستیاب اراضی پر اضافی کلاس رومز کی تعمیر فوری شروع کرنے کا گرین سگنل دیا اور اس ضمن میں ڈائریکٹر سکولز سیل کو ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا ڈویژنل ماڈل کالج ہائی اور ہائر سیکنڈری سیکشن کیلئے ایوب ریسرچ سنٹرجھنگ روڈ پر اراضی حاصل کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ ڈویژن بھر میں پبلک سکولوں کا جال بچھایا جارہا ہے اور سمن آباد کیمپس کے قیام کے بعدایوب ریسرچ میں بھی کیمپس تعمیر کرواکر طلبہ کو گھروں کے نزدیک کم فیسوں میں معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرینگے۔ ایف ڈی اے سٹی میں بھی ڈویژنل ماڈل کالج کی تعمیر تیز ی سے جاری ہے ۔پرنسپل ڈویژنل ماڈل کالج یاسین مرزا نے بتایا کہ سمن آباد کیمپس میں انرولمنٹ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور مزید کلاس رومز درکار ہیں۔