ضلع فیصل آباد ،لیزر لینڈ لیولنگ یونٹس تقسیم قرعہ اندازی
269 اہل کاشتکاروں کو الاٹمنٹ ، عارف گل ودیگر کی تقریب میں شرکت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب میں 7 ارب لاگت سے 1400 کھالہ جات کی اصلاح و پختگی اور 1000 لیزر لینڈ لیولرز کی سبسڈی پر فراہمی کا عمل جاری ہے ۔ اس ضمن میں ضلع فیصل آباد میں لیزر لینڈ لیولنگ یونٹس کی تقسیم کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں ہوئی جسکی نگرانی نمائندہ چیئرمین ڈسٹرکٹ الاٹمنٹ کمیٹی ا ے ڈی سی جی فیصل آباد انور کانجونے کی ۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی عارف محمود گل، ڈائریکٹر زراعت اصلاحِ آبپاشی فیصل آباد ڈویژن عاصم رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر مینجمنٹ سرمد رشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر نعیم ودیگر افسروں اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔ عارف گل نے کہا لیزر لینڈ لیولنگ جیسے منصوبے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹر زراعت عاصم رفیق نے بتایا ضلع فیصل آباد میں43 لیزر لینڈ لیولنگ یونٹس سبسڈی پر فراہم کیے جا رہے ہیں جس کیلئے موصول 336 درخواستوں میں سے 269 اہل کاشتکاروں کیلئے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے یونٹس کی الاٹمنٹ کی گئی۔ قرعہ اندازی کا عمل تحصیل وار تناسب کو مدنظر رکھ کر مکمل کیا گیا۔