شہید ہیڈ کانسٹیبل فاروق کی برسی پر سلامی پیش

شہید ہیڈ کانسٹیبل فاروق کی برسی پر سلامی پیش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید ہیڈ کانسٹیبل فاروق کی برسی پر تھانہ روشن والا پولیس دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

فاروق نے 16 سال قبل ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا، اس حوالے سے سی پی او کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کی بہادری نے ہمارے مستقبل کو محفوظ بنایا، شہداء کی فیملیز اور بچوں کی کفالت ہماری زمہ داری ہے ، شہداء اور ملازمین کی ویلفیئر کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں