سپورٹس کمپلیکس میں سہولیات مزید اپ گریڈ کرنیکا حکم

 سپورٹس کمپلیکس میں سہولیات مزید اپ گریڈ کرنیکا حکم

ڈی جی کا ایف ڈی اے سٹی کا دورہ،پیڈل ٹینس کے مقابلے کرانیکی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں ان ڈور کھیلوں کی سہولیات کو مزید اپ گریڈ کرنے کا حکم دیدیا اور کہا ہے کہ سوئمنگ پولز میں تمام تر حفاظتی و احتیاطی اقدامات کو جامع بنایاجائے ۔ انہوں نے یہ حکم سپورٹس کمپلیکس کے تفصیلی معائنے کے دوران جاری کیا۔ ایڈیشنل ڈی جی قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسما محسن، یاسر اعجاز چٹھہ،منیجر واسسٹنٹ منیجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال، چوہدری طارق نذیر و دیگر افسر ہمراہ تھے ۔ڈی جی نے رواں سیزن کیلئے سوئمنگ پولز کو خصوصی طور پر چیک کیا اور کہا مردوں کیساتھ خواتین کے سوئمنگ پول کا بھی بحفاظت آغاز کریں۔ انہوں نے جمنزیم میں مزید جدید مشیری کا اضافہ کرنے اور دیگر کھیلوں کے کورٹس کی دیکھ بھال یقینی بنانے اورسپورٹس کمپلیکس کے منتظمین کو پیڈل ٹینس کے مقابلے اور سپورٹس گالاز منعقد کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ کھیلوں کی رونقیں بحال رہیں۔ انہوں نے سکیورٹی، لینڈ سکیپنگ، خوشگوار ماحول اور دیگر انتظامی و دفتری معاملات کو فعال رکھنے اور ممبرز کو بلا تعطل معیاری سہولیات فراہم کرنے کی تلقین بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں