جی سی ڈبلیو یوکے تحت ڈاکٹر طوبیٰ کے فن پاروں کی نمائش
بکھری ہوئی یادوں، مناظر اور احساسات کو منفرد انداز میں اجاگر کیا :طوبیٰ نجم
فیصل آباد (نیوز رپورٹر )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر طوبیٰ نجم کے فن پاروں کی سولو نمائش یادوں کا سلسلہ منعقد ہوئی جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ڈاکٹر طوبیٰ نجم اور خصوصاً شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کی کاوشوں کو سراہتے کہا کہ فیکلٹی اپنی تخلیقی سرگرمیوں اور منفرد فنی وژن کے ذریعے طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس شعبے کی مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ انداز ہی ایسی بامقصد اور متاثرکن نمائشوں کے انعقاد کو ممکن بناتا ہے ۔ آرٹسٹ ڈاکٹر طوبی نجم نے کہا کہ یہ نمائش یادوں کو فن کے ذریعے محفوظ کرنے کی تخلیقی پیشکش ہے جس میں بکھری ہوئی یادوں، مناظر اور احساسات کو منفرد انداز میں اجاگر کیا گیا ہے ۔ نمائش کی کیوریٹر زین منظور ہیں اور یہ پنجاب کونسل آف آرٹ میں کل تک جاری رہے گی۔