صحافیوں کاپنجاب کالج کھرڑیانوالہ، چک جھمرہ کیمپس کا وزٹ

صحافیوں کاپنجاب کالج کھرڑیانوالہ، چک جھمرہ کیمپس کا وزٹ

پنجاب کالجز نے ہمیشہ نتائج کی بنیاد پر نمایاں مقام حاصل کیا :پرنسپل میاں آصف

بلوچنی(نمائندہ دنیا)پنجاب گروپ آف کالجز کھرڑیانوالہ ،چک جھمرہ کیمپس کے پرنسپل میاں آصف سردار اور پروفیسر ابوہریرہ کی دعوت پر نیو پنجاب میڈیا گروپ کھرڑیانوالہ کے عہدیداران نے سرپرستِ اعلیٰ طاہر حمید فانی کی زیرقیادت کیمپس کا وزٹ کیا ۔انکے ہمراہ چیئرمین مدثر حمید فانی اور میڈیا کوآرڈینیٹر احمد فانی بھی تھے ۔پرنسپل آصف سردار نے انتظامیہ کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا گیا۔ طاہر حمید فانی اور حمید فانی نے خصوصی پوڈ کاسٹ میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے علاقائی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا اوراس بات پر زور دیا کہ پنجاب کالج مقامی سطح پر مثبت تبدیلیاں متعارف کروائے تاکہ تعلیم کا معیار مزید بہتر ہو اور طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے نئی راہیں ہموار ہو سکیں۔ پرنسپل آصف سردار نے مہمانوں کو سائنس لیبز،کمپیوٹر لیبز کا دورہ بھی کروایا، جہاں جدید عملی آئی ٹی تعلیم کیلئے نئے کورسز کے آغازپر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر پرنسپل میاں آصف نے کہا کہ پنجاب کالجز نے ہمیشہ اپنے نتائج کی بنیاد پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں