جی سی یومیں انٹریونیورسٹی مینز ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز

جی سی یومیں انٹریونیورسٹی مینز ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز

افتتاحی تقریب کے بعد جامعہ زرعیہ نے سرگودھا یونیورسٹی سے پہلامیچ جیت لیا

فیصل آباد (نیوز رپورٹر )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام انٹریونیورسٹی مینز ہاکی (زون ون)چیمپئن شپ 2025-26 کا آغاز ہوگیا جس میں یونیورسٹی آف سرگودھا، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، تھل یونیورسٹی بھکر، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیمیں شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن میں ہوئی جسکا افتتاح وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے چیئرمین سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور ہمیں اس کھیل میں محنت کے ذریعے دوبارہ بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کرنا ہونگی۔ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، انہیں صرف اچھے کوچز اور اعلیٰ معیار کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ یونیورسٹی آف سرگودھا اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان کھیلا گیا جو زرعی یونیورسٹی نے 1 گول سے جیت لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں