آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یومِ اقبال کی تقریب

 آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یومِ اقبال کی تقریب

ڈاکٹر جعفر حسن ،پروفیسر عبد الوحید کاعلامہ اقبالؒ کے فلسفہ عشقِ رسولؐ پرخطاب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام یومِ اقبال کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علمی و فکری سیمینار بعنوان فکرِ اقبال میں عشقِ رسول ؐ کا مفہوم اور اسکے انفرادی اور اجتماعی زندگی میں تقاضے منعقد ہوا جبکہ کلامِ اقبال پر مبنی روح پرور محفلِ موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ماہرینِ تعلیم، دانشوروں، ادیبوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں معروف سکالر اور ادبی شخصیت ڈاکٹر جعفر حسن مبارک اور پروفیسر عبد الوحید نظامی نے علامہ اقبالؒ کے فلسفہ عشقِ رسولؐ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ علامہ اقبالؒ کے نزدیک عشقِ رسولؐ محض جذباتی وابستگی نہیں بلکہ عملی اور انقلابی قوت ہے جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو سنوارنے کا ذریعہ بنتی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شاعر ِمشرق کے پیغام کو سمجھ کر موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں