سیکرٹری RTAکے رویہ کیخلاف گڈز کیئرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
کمشنر اورڈی سی سے سیکرٹری RTAکوعہدے کے ناجائز استعال پر ہٹانے کامطالبہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیکرٹری RTAکے غیر جانبدارانہ رویہ کیخلاف فیصل آبادگڈز کیئرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمیٹیندیم ،عمر حیات جٹ ،شہزاد چٹھہ، رانا اجمل خان ،غلام قادر اعوان،رانا اشتیاق جاوید، چوہدری شبیر اور تنویر جٹ نے لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک شر کت کی ۔ ہنگامی اجلاس کے شرکا نے سیکرٹری RTAفیصل آباد کا ایک گروپ کیساتھ جانبدارانہ رویہ اور انکے گروپ کے اجلاس میں شرکت کے بعد غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کرنے کی مذمت کی اور اسے RTAفیصل آباد کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا ۔ انہوں نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری RTA فیصل آباد کو اپنی ذمہ داریوں سے تجاوز اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر فوری تبدیل کیا جائے۔