تحصیل چک جھمرہ میں مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا افتتاح
حکومت نے جو بھی وعدہ کیا اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا :آزاد علی تبسم
چک جھمرہ (نامہ نگار)تحصیل چک جھمرہ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا افتتاح کردیاگیا۔ افتتاحی تقریبات کے مہمان خصوصی آزاد علی تبسم ممبر صوبائی اسمبلی تھے جبکہ انکے ہمراہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل تھی۔آزاد علی تبسم نے مریم نواز ہیلتھ کلینک 156رب، مریم نواز ہیلتھ کلینک 153رب،مریم نواز ہیلتھ کلینک 133رب اور مریم نواز ہیلتھ کلینک 102 ج ب کا افتتاح کیا اور اس پروجیکٹ کو سراہتے کہا کہ حکومت پنجاب نے جو بھی وعدہ کیا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینکس پر تعینات عملہ کو عوام سے دوستانہ رویہ رکھنے کی ہدایت کی۔