سمندری روڈ سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سمندری روڈ کے علاقے سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے سمندری روڈ پر 55 سالہ شخص کی لاش برامد ہوئی۔ جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لیتے ہوئے ضروری کاروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ لاش کی شناخت اور اس کے ورثاء کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے ۔