نمازِ عیدالاضحی کے اوقات
فیصل آباد میں مختلف مساجد، پارکس اور گراؤنڈز میں نمازِ عیدالاضحیٰ کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا۔صبح 5:15 بجے مدنی پارک شیخ کالونی سی بلاک میں حافظ محمد سلمان ضیا، جبکہ مرکز رضیہ بشیر 29 موڑ میں حافظ عمر فاروق ارشد نماز عید پڑھائیں گے ۔ اسی وقت کلیہ دارالقرآن والحدیث جناح کالونی میں مولانا محمد انس مدنی نماز عید ادا کرائیں گے ۔صبح 5:30 بجے گراؤنڈ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی میں حافظ مسعود عالم اور جامع مسجد الشریف سرفراز کالونی میں حافظ فاروق الرحمن یزدانی نماز عید پڑھائیں گے ۔
محمدی پارک شیخ کالونی میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ مسعود قاسم نماز عید ادا کرائیں گے ۔صبح 5:35 بجے جامع مسجد مبارک منٹگمری بازار میں علامہ ارشاد الحق اثری جبکہ 5:45 بجے جامع مسجد طوبیٰ مسلم پارک میں پروفیسر محمد یسین ظفر، جامع مسجد عمر سول لائن میں پروفیسر محمد ندیم شہباز اور جامع مسجد امیر حمزہ ناظم آباد ویلی میں مولانا محمد حسین سردار نماز عید پڑھائیں گے ۔صبح 6:00 بجے اقصیٰ پارک بٹالہ کالونی میں علامہ عبدالرشید حجازی، مرکز الخیر اسماعیل گرین ملت روڈ میں قاری احمد حسن ساجد، جامع مسجد قباء مدن پورہ، عمر فاروق پارک کلیم شہید کالونی، جامع مسجد اہلحدیث مرضی پورہ، جامع مسجد یعقوب یاسین رشید پارک، جامع مسجد چھوٹی اناسی، جامع مسجد مکی مین بازار مسعود آباد، جامع مسجد مدنی برکت پورہ، جامع مسجد رحمانیہ تاج کالونی ملت روڈ، جامع سلفیہ حاجی آباد، جامع مسجد غفور نسیم عبداللہ گارڈن کینال روڈ، جامع مسجد فردوس الرحمن بازار نمبر 2 رضا آباد اور دیگر مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی۔صبح 6:15 بجے جامع مسجد توحیدیہ ہجویری ٹاؤن، جامع مسجد رحمانیہ منصور آباد اور جامعہ کلیتہ الاحسان چھوٹی اناسی میں نماز عید ہوگی۔
صبح 6:30 بجے مرکزی عیدگاہ ایم سی ہائی سکول کوتوالی روڈ، مرکز سیدنا حسین بن علیؓ تلیاں والا، مرکز اہلحدیث غلام محمد آباد، جامع مسجد طوبیٰ ڈائیو روڈ، جامع مسجد الیعقوب عوامی کالونی، جامع مسجد بلال چک نمبر 230 چوھلہ، جامع مسجد مبارک نیو انارکلی سمن آباد، جامع مسجد حسنین موٹر وے ہومز اور دیگر مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ جامع مسجد مبارک غوثیہ آباد نور پور سمیت مختلف مقامات پر بھی نماز عیدالاضحیٰ ادا کی جائے گی۔جامع مسجد توحید اہل حدیث میں نماز عید صبح 5:45 بجے ادا کی جائے گی جبکہ جامع مسجد فاطمہ الزہراء میں 5:30 بجے نماز عید ہوگی۔ جامع مسجد گلزار مدینہ دھاندرہ، 66 ج ب دھاندرہ محلہ چاند کالونی میں نماز عید صبح 6:00 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد گلزار مدینہ سدھار اڈا والی میں نماز عید صبح 7:30 بجے جبکہ جامع مسجد گلزار مدینہ میں 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔ امام بارگاہ قصرِ علمران میں بھی نماز عید صبح 7:00 بجے ہوگی۔جامع مسجد محمدیہ میں نماز عید صبح 8:00 بجے جبکہ مسجد محمدیہ سید والا، جامع مسجد غوثیہ سدھار اور جامع مسجد بھوانہ روڈ میں نماز عید صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد پنسرہ میں نماز عید صبح 7:15 بجے ، جامع مسجد عائشہ اور جامع مسجد ایئرپورٹ چوک میں 7:30 بجے جبکہ جامع مسجد اعظم مدینہ، جامع امام اعظم ابو حنیفہ اور جامع مسجد اہل سنت والجماعت سیدہ فاطمہ الزہراء میں نماز عید صبح 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔اسی طرح دربارِ عالیہ فضیلہ قادریہ اور جامع مسجد القمر میں نماز عید صبح 7:00 بجے جبکہ انجمن غلامان مصطفیٰ جامع مسجد غوثیہ میں نماز عید صبح 6:45 بجے ادا کی جائے گی۔
جھنگ
مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر اور ممبر امن کمیٹی حافظ ثاقب سرور ساقی مجید امجد پارک المعروف کمپنی باغ کے وسیع گراؤنڈ میں صبح 7:00 بجے نماز عید پڑھائیں گے ۔ مرکزی جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث محلہ توحید آباد وریام والا میں نماز عید 6:45 بجے جبکہ وجاہت شہید گراؤنڈ سیٹلائٹ ٹاؤن میں 6:15 بجے ادا کی جائے گی۔عیدگاہ اہلحدیث ریلوے روڈ میں نماز عید 6:30 بجے ، مرکز اہلحدیث کوٹلہ ظریف خان شورکوٹ میں 7:00 بجے جبکہ مرکزی عیدگاہ اہلحدیث محلہ کچکوٹہ شورکوٹ میں 6:45 بجے ادا کی جائے گی۔اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے صدر حافظ شاہد ندیم عیدگاہ اہلحدیث ترکھان موڑ شورکوٹ میں صبح 7:00 بجے نماز عید پڑھائیں گے جبکہ عیدگاہ اہلحدیث بدھوآنہ میں بھی نماز عید 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔ عیدگاہ اہلحدیث چاہ پیپل والا میں نماز عید 7:15 بجے اور عیدگاہ اہلحدیث چاہ بیر والا میں 6:45 بجے ادا ہوگی۔مرکزی جامع مسجد محمدی اہلحدیث میں نماز عید 7:15 بجے ، مرکزی جامع مسجد اہلحدیث حویلی بہادر شاہ میں حافظ اسماعیل صبح 7:00 بجے جبکہ عیدگاہ حویلی بہادر شاہ میں مولانا عبید الرحمن یزدانی 7:00 بجے نماز عید پڑھائیں گے ۔عیدگاہ اہلحدیث گجر ٹاؤن فیصل آباد روڈ، عیدگاہ اہلحدیث سلامت پور اور جامعہ اسلامیہ اہلحدیث فیصل آباد روڈ میں نماز عید صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل احمد پور سیال کے صدر مولانا طاہر منیر جامع مسجد توحید اہلحدیث 5 مرلہ سکیم میں صبح 6:45 بجے جبکہ جنرل سیکرٹری مولانا آصف شہزاد جامع مسجد برہان اہلحدیث چک نمبر 14-L میں 6:45 بجے نماز عید پڑھائیں گے ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل احمد پور سیال کے امیر مولانا فضل الرحمن حیدر گڑھ مہاراجہ میں صبح 6:30 بجے نماز عید ادا کرائیں گے جبکہ جامع مسجد اہلحدیث محلہ سمن آباد میں حافظ عبدالباسط جنجوعہ نماز عید صبح 6:00 بجے پڑھائیں گے ۔
پیرمحل
جامع مسجد سنی رضوی مسجد غلہ منڈی پیرمحل میں نماز عید صبح 7:00 بجے ، جامع مسجد ادریسیہ لوئر کالونی کچی کوٹھی میں 6:00 بجے جبکہ جامع مسجد اقصیٰ غوثیہ آباد میں نماز عید 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔ یہاں مفتی عطاء المصطفیٰ سیالوی خطبہ دیں گے ۔جامع مسجد عثمانیہ عیدگاہ میں نماز عید 6:15 بجے ہوگی جبکہ مہتمم مدرسہ حافظ عتیق الرحمن ربانی نماز پڑھائیں گے ۔ جامع مکی مسجد خالقیہ رزاقیہ میں نماز عید 6:00 بجے اور خطبہ مفتی محمد وسیم سیالوی دیں گے ۔جامع مسجد اللہ اکبر اپر کالونی میں نماز عید 6:00 بجے ، جامع مسجد تحصیل کمپلیکس میں 5:45 بجے ، جامع مسجد سردار خاتم النبین سردار پٹرولیم میں 6:10 بجے جبکہ جامع مسجد ابوبکر صدیق بابا نکے شاہ کالونی میں نماز عید 5:45 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد یوکے گارڈن رجانہ روڈ میں نماز عید 6:45 بجے ، جامع مسجد روشن ریلوے روڈ میں 6:15 بجے جبکہ جامع مسجد صحرائے مدینہ میں 6:00 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد غوثیہ المعروف شاہاں والی مسجد میں نماز عید 6:45 بجے ہوگی۔ پیرمحل کی دوسری عیدگاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 غوثیہ آباد میں نماز عید صبح 5:40 بجے ادا کی جائے گی۔ سندھیلیانوالی میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ دربار قطبیہ میں ہوگا جہاں نماز عیدالاضحیٰ صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔ حافظ مولانا حق نواز سبحانی خطبہ اور نماز عید پڑھائیں گے ۔جامع مسجد الریان اہلحدیث سندھیلیانوالی میں نماز عید 6:45 بجے جبکہ جامع مسجد ریان دیوبند میں نماز عید صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ پیرمحل اور گردونواح کے چکوک میں عیدالاضحیٰ کے 100 سے زائد اجتماعات منعقد ہوں گے جہاں نماز عید صبح 6:30 بجے سے 8:00 بجے تک ادا کی جائے گی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ
صبح 5:15 بجے جامع مسجد فتح محمد نیلم جبار ٹاؤن میں مولانا عبدالمعز عباسی نماز عید پڑھائیں گے ۔صبح 5:30 بجے جامع مسجد تقویٰ بالمقابل ولی ولاز میں مولانا حذیفہ رفیق انور چشتی جبکہ جامع مسجد نجم النساء نزد سپورٹس سٹیڈیم میں مولانا غلام مصطفیٰ باروی نماز عید ادا کرائیں گے ۔صبح 5:45 بجے جامع مسجد عمر بن خطاب گارڈن ٹاؤن میں قاری محمد حسین، جامع مسجد الرضوان اہلحدیث محلہ عرفات میں مولانا برق التوحیدی اور جامع مسجد ختم نبوت ہاؤسنگ کالونی میں قاری محمد اسماعیل نماز عید پڑھائیں گے ۔صبح 6:00 بجے جامع مسجد زبیدہ عوامی بستی میں مولانا عمر فاروق لدھیانوی جبکہ جامع مسجد برہان مرکز اسلامی میں حافظ ساجد کیانی نماز عید ادا کرائیں گے ۔صبح 6:45 بجے جامع مسجد قباء محلہ مصطفیٰ آباد میں مفتی نعمان احمد عباسی، جامع مسجد قاسمیہ محلہ فیض کالونی میں مفتی قاسم امین اور جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالونی میں قاری احمد فیض گولڑوی نماز عید پڑھائیں گے ۔
صبح 7:00 بجے بلال پارک محلہ بخشی پارک میں حافظ محمد شمس الزماں قادری جبکہ مرکزی عیدگاہ میں مفتی حمزہ عباسی نماز عید ادا کرائیں گے ۔ اس کے علاوہ جامع مسجد فاروقیہ عوامی بستی، جامع کاشف العلوم ہیرا کالونی، جامع مسجد معاویہ جھنگ روڈ، جامع مسجد ریاض الجنہ فواد حسیب ٹاؤن، جامع مسجد علی المرتضیٰ، جامع مسجد ریل بازار، جامع مسجد قاسمیہ اقبال نگر، جامع مسجد صدیق اکبر ڈی ایچ کیو ہسپتال، میونسپل کمیٹی باغ، جامع مسجد عباس محمود آباد، صدیقیہ مسجد مصطفیٰ آباد، خضری مسجد نیو اسلام پورہ، قادری مسجد اسلام پورہ، جامع مسجد فریدیہ ہاؤسنگ کالونی، جامع مسجد محمدی محلہ عیدگاہ، جامع مسجد نوری اسلام پورہ اور جامع مسجد عائشہ ولی بھائی ٹاؤن میں بھی نماز عید صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔صبح 8:00 بجے پلاٹ اکبری مسجد میں صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی جبکہ صبح 9:00 بجے جامع مسجد پولیس لائن میں حافظ محمد اکبر قادری نماز عید پڑھائیں گے ۔
کمالیہ
صبح 5:30 بجے جامع مسجد بلال نزد نیاز چوک میں نماز عید ادا کی جائے گی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 نزد کلمہ چوک میں 5:45 بجے نماز عید ہوگی۔صبح 6:00 بجے جامع مسجد جنڈ والی، جامع مسجد حمزہ محلہ اسلام پورہ، جامع مسجد صدیق اکبر، مسجد اہل بیت گل بہار کالونی، مدرسہ تعلیم القرآن، دربار بابا روشن شاہ اور دیگر مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی۔ اسی وقت جامع مسجد عائشہ صدیقہ اہلحدیث 18 موڑ پیرمحل روڈ میں بھی نماز عید ہوگی۔جامع مسجد نعمانیہ نزد دہلی چوک، جامع مسجد انوار مدینہ، جامع فیضان مدینہ جنڈ شاہ اور دیگر مساجد میں نماز عید صبح 6:15 بجے ادا کی جائے گی۔صبح 6:30 بجے عیدگاہ دربار بابا نور شاہ، عیدگاہ نوری محلہ مدینہ آباد، جامع مسجد الکریم اور مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی جائے گی۔صبح 6:45 بجے عیدگاہ محلہ بگائی والا اور مدرسہ حسینیہ فریدیہ میں نماز عید ہوگی جبکہ صبح 7:00 بجے مرکزی جامع مسجد سلطانیہ میں نماز عید ادا کی جائے گی۔صبح 7:15 بجے جامع عبیدیہ ضیاء القرآن خالد کالونی جبکہ صبح 7:30 بجے مرکزی عیدگاہ خیرا شہید اور جامع مدینہ مسجد محلہ محب علی شاہ میں نماز عید ادا کی جائے گی۔شہر اور گردونواح میں مجموعی طور پر 250 سے زائد مقامات پر نمازِ عیدالاضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہوں گے ۔
چناب نگر
مرکزی جامع مسجد نور اسلام گول بازار چناب نگر میں مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نماز عیدالاضحی صبح 6:45 بجے پڑھائیں گے جبکہ جامع مسجد احرار میں مولانا محمد مغیرہ صبح 6:30 بجے نماز عید ادا کرائیں گے ۔مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت کی جامع مسجد شہداء ختم نبوت مسلم کالونی میں صاحبزادہ مولانا قاری محمد سلمان عثمانی اور مولانا احسن رضوان عثمانی صبح 6:45 بجے نماز عید پڑھائیں گے جبکہ جامع مسجد ختم نبوت مسلم کالونی میں مولانا محمد توصیف 6:30 بجے نماز عید ادا کرائیں گے ۔جامع مسجد تقویٰ چھنی قریشیاں میں مولانا احسان الحق صبح 7:00 بجے ، جامع مسجد خضر فاروق اعظم میں مولانا واجد علی شیرازی 7:00 بجے ، جامع مسجد مدنی کالووال میں مولانا مفتی محمد ارشد 7:00 بجے اور جامع مسجد تقویٰ میں حافظ محمد جاوید 7:00 بجے نماز عید پڑھائیں گے ۔اسی طرح جامع مسجد بلال احمد نگر میں مولانا سیف الرحمان 6:45 بجے ، جامع مسجد چونگی نمبر 3 چناب نگر میں مولانا محمد عمیر 7:00 بجے ، جامع مسجد محمدی، جامع مسجد خضر کے ، جامع مسجد احمد والا، جامع مسجد شیخن، جامع مسجد ونوکہ، جامع مسجد وجھلکے اور جامع مسجد حسینیہ ٹھٹھی بالا راجہ سمیت مختلف مساجد میں نماز عید صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔مرکزی عیدگاہ میں نماز عیدالاضحیٰ صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی جبکہ چناب نگر اور اس کے قرب و جوار میں عیدالاضحیٰ کے تین درجن کے قریب مرکزی اجتماعات منعقد ہوں گے ۔