جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ

جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا) جعلی و فرضی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محلہ فاضل دیوان کے رہائشی مبشر علی نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ غلام دستگیر نامی شخص کے ساتھ اس کے مالی لین دین کے معاملات تھے ، جس کے لیے اس نے اسے 5 لاکھ روپے کا نجی بینک کا چیک دیا۔ تاہم مقررہ تاریخ پر بینک نے وہ چیک جعلی اور بوگس قرار دے دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں