پنجاب بھر میں ڈینگی خدشہ، بلدیاتی اداروں کو اقدامات کا حکم
پنجاب بھر میں ڈینگی خدشہ، بلدیاتی اداروں کو اقدامات کا حکم قبرستانوں، کیٹل مارکیٹس، سلاٹر ہاؤسز، ٹائروں کی دکانوں کی نگرانی کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر ) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مون سون کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر محکمہ لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ہدایات کے مطابق متعلقہ اداروں کو اپنی حدود میں واقع قبرستانوں، کیٹل مارکیٹس، سلاٹر ہاؤسز، استعمال شدہ ٹائروں کی دکانوں، کباڑ خانوں، سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس کی ترجیحی بنیادوں پر چیکنگ کرنیکا کہا گیا ہے ۔اس کیساتھ ساتھ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے ادویات اور ضروری آلات کی فراہمی یقینی بنانے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔مزید کہا گیا ہے کہ تشکیل دی گئی ٹیموں کی کارکردگی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ حکام کو ارسال کی جائیں گی۔