خاتون سمیت 3 ملازمین مبینہ طور پر کاشتکار کے گھر کا صفایا کر گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتون سمیت تین ملازمین مبینہ طور ر کاشتکار کے گھر کا صفایا کر گئے ،
173شمالی کے صفدر نے پولیس کو بتایا کہ اسلم ، نوید اور ثمینہ کو اس نے مال مویشیوں کی دیکھ بھال اور فصلوں کو پانی وغیرہ دینے کیلئے ملازمت پر رکھا ہوا تھا گزشتہ صبح سو کر اٹھا تو تینوں غائب تھے حویلی کی جانچ پڑتال کی تو سوا دو لاکھ روپے نقدی، دو لاکھ روپے مالیت کا دیگر متفرق سامان بھی نا موجود پایا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔