گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم الماریوں کا صفایا کر گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان الماریوں کا صفایا کر گئے۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ حسین آباد میں رمضان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملز م گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، موبائلز، زیورات، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔