ورلڈ بینک کی امداد سے سمندری میں ترقیاتی کاموں کا آغاز
ایم پی اے راؤکاشف کی کاوشوں سے صاف پانی ،سیوریج منصوبے مکمل ہونگے
سمندری(نمائندہ دنیا)ورلڈ بینک کی امداد سے سمندری میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ گزشتہ روز ورلڈ بینک کے وفد نے سمندری میں مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کاجائزہ لیا دورہ کے دوران میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر طاہر فاروق بھی ورلڈ بینککے نمائندوں کے ہمراہ تھے چیف آفیسر نے اپنے دفتر میں میٹنگ کے دوران اور سائٹ پر وفد کو بریفینگ دی ۔مقامی ایم پی اے راؤکاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ کی کاوشوں سے سمندری میں ورلڈ بینک کے تعاون سے خطیر رقم سے ترقیاتی مکمل ہونگے جس میں سر فہرست پینے کے صاف پینے اور سیوریج کے پروجیکٹس شامل ہیں۔