ٹریفک حادثہ میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ،تین مسافر زخمی
سمندری (نمائندہ دنیا)ٹریفک حادثہ میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق تین مسافر زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت 35سالہ ثنااللہ کے نام سے ہوئی ۔زخمیوں میں سرفراز477گ ب عروج زبیر373گ ب نثار لیاقت 215گ ب شامل ہیں ۔حادثہ تھانہ ترکھانی کے علاقہ سلونی جھال کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی مسافر رکشہ کو عقب سے ٹکرمارنے سے پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد ڈرائیور کی لاش ایس ایچ او تھانہ ترکھانی کے سپرد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔