اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا یوسیز میں امور کا جائزہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا یوسیز میں امور کا جائزہ

عوامیمسائل اور درخواستوں پر بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جائے :مہر عثمان

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب مہر عثمان سیال نے جڑانوالہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل سیکرٹریز کو ہدایت جاری کرتے کہا کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے اور سائلین کیساتھ خوش اخلاقی اور بہترین رویہ اختیار کیا جائے ۔ شہریوں کے مسائل اور درخواستوں پر بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مہر عثمان سیال نے مزید کہا کہ یونین کونسل سطح پر صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوامی مقامات کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ لوکل گورنمنٹ ادارے عوامی خدمت کے مراکز ہیں اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ریکارڈ، صفائی کے انتظامات اور عوامی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں