پنجاب جوڈیشل انفراسٹرکچر مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح

پنجاب جوڈیشل انفراسٹرکچر مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح

سسٹم کا اجرا انصاف کی فراہمی کا عمل تیز، شفاف کرنے کی جانب پیشرفت ہے عدالتی نظام میں انقلابی بہتری آئے گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم

لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالتی تاریخ کے پہلے ’’پنجاب جوڈیشل انفراسٹرکچر مینجمنٹ سسٹم‘‘ باقاعدہ افتتاح کردیا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا یہ جدید ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارم پاکستان کی عدلیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے ، جس کا بنیادی مقصد پنجاب بھر کی تحصیلوں میں موجود عدالتی انفراسٹرکچر کی ڈیجیٹل نگرانی، مؤثر منصوبہ بندی اور وسائل کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانا ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جوڈیشل انفراسٹرکچر مینجمنٹ سسٹم کا اجرا انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز، شفاف اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس جدید سسٹم کے ذریعے ڈیٹا بیسڈ فیصلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تحصیلوں تک عدالتی نظام میں انقلابی بہتری آئے گی، یہ سسٹم نہ صرف عدالتی انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں مددگار ثابت ہوگا، بلکہ اس سے وسائل کے زیادہ مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ جاوید اقبال بوسال بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نے سسٹم پر بریفنگ دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں