وارداتوں میں نقدی ، زیورات لاکھوں کاسامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعددوارداتوں میں نقدی ، زیورات، لاکھوں کاسامان چوری کرلیاگیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے رحمن پورہ کے قریب محبوب کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس پر ملزم گھر میں داخل ہوکرالماریوں سے نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر سامان لے گئے ۔ تھانہ سمن آباد کے علاقے ستارہ کالونی میں طارق کے گھرپانچ خواتین پانی پینے کے بہانے داخل ہوگئیں اور موجود افراد کو باتوں میں الجھاکر الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائلز، لیپ ٹاپ ودیگر قیمتی سامان لیکرفرار ہوگئیں۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے میں قائم جنرل ہسپتال سے مجاہد کاموٹرسائیکل چوری ہوگیا۔