پارلیمانی سیکرٹری کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ ،واساکی کارکردگی کاجائزہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طارق سلطان باجوہ نے مون سون کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔
انہوں نے واسا ہیڈ آفس، کمپلینٹ سیل، مون سون کیمپس اور مختلف ڈسپوزل سٹیشنز کا معائنہ کیا اور بارشوں کے دوران نکاسی آب انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا کامران کاہلوں نے واسا ٹوبہ کی کارکردگی، جاری ترقیاتی اقدامات اور مستقبل کے اہداف پربریفنگ دی ۔