گوجرہ :ہاکی سٹیڈیم میں ویمن پلیئرز کی لڑا ئی ،مرد کو د پڑے
شیراز بٹ ودیگرملزموں کاسا ئرہ مراد اور کوچ اسلم نظامی پر تشدد،مقدمہ درج
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)گوجرہ انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں خوا تین کھلا ڑیو ں کی لڑا ئی میں مرد کھلاڑی کو د پڑے ۔ نجی ہا کی اکیڈیمی کی کھلا ڑی سائرہ مراد نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا کہ وہ ہا کی سٹیڈیم میں کوچ را نا اسلم نظا می کے ہمرا ہ اپنی باری وا لے دن پر یکٹس کر رہی تھی کہ فروا حیدر گرا ؤ نڈ میں دا خل ہو گئی اور ہو ٹنگ شروع کردی جس پر دونو ں کھلا ڑیو ں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر مرد کھلا ڑی شیراز بٹ وغیرہ آ ہنی جنگلا پھلا نگ کر گرا ؤنڈ میں دا خل ہو گئے اور خاتو ن کھلاڑی کو ہا کی سے مارنا شروع کردیا اور اسکی شرٹ پھاڑ دی جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئی ۔کوچ اسلم نظامی نے چھڑوا نے کی کوشش کی تو شیراز بٹ وغیرہ اسکو بھی تشدد کا نشا نہ بنا کر فرار ہو گئے ۔ نجی ویمن ہا کی اکیڈمی کے کوچ اسلم نظا می نے اپنی رہا ئش گا ہ پر پریس کا نفرنس کرتے کہا کہ ہا کی سٹیڈیم میں ہو نے وا لے واقعہ کی بھر پور مذمت کرتا ہو ں ۔پا کستا ن میں پہلی خواتین کی ہا کی اکیڈمی بنا ئی انکی کھلا ڑیو ں نے پا کستا ن کی نما ئندگی کی ۔ہاکی سٹیڈیم کے ایس او پیز کے مطا بق ہر اتوار کوگراؤنڈ میں پریکٹس کیلئے انکی اکیڈمی کا دن ہوتا ہے ۔ملزم میری کھلا ڑیو ں کو سنگین نتائج کی دھمکیا ں دے رہے ہیں جس پر کھلاڑی عدم تحفظ کا شکا ر ہیں جو ہا کی پریکٹس کیلئے گھرو ں سے نکلنے سے قاصر ہیں ۔اعلیٰ حکا م اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور شفا ف انکوائری کے بعد ذمہ دا رو ں کیخلاف کا رروا ئی کریں اور کھلا ڑیو ں کو فوری طور پر تحفظ فرا ہم کریں ۔