محرم ہمیں اہلِ بیت اطہارؓ سے رہنمائی کادرس دیتا:رانا سعید ،ارسلان منج
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)پاکستان امن و انسانی حقوق کونسل کے بانی و مرکزی چیئرمین رانا سعید راشد منج اور سنٹرل چیف آرگنائزر رانا ارسلان خان منج نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
یکم محرم حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کا دن ہے جنہوں نے اپنے دورِ خلافت میں انصاف، مساوات، انسانیت کی خدمت اور شفاف طرزِ حکمرانی کے ایسے سنہری اصول متعارف کرائے جو آج بھی مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور انکے جان نثار رفقاء نے کربلا میں اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم اور لازوال قربانیاں پیش کیں ،محرم ہمیں اہلِ بیت اطہارؓ اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنے کا پیغام دیتا ہے ۔ کونسل ملک بھر میں امن، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔