وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم این اے شہباز بابر کی ملاقات
سمندری(نمائندہ دنیا)وزیر اعظم شہباز شریف سے سمندری سے منتخب ایم این اے چوہدری شہباز بابر چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی فیصل آباد نے ملاقات کی ۔
علاقائی سیاست اور مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔شہباز بابر نے وزیر اعظم کو ضلع فیصل آباد کی سیاسی صورتحال سے سے آگاہ کیا اور اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل انکے گوش گزار کیے ۔وزیر اعظم نے ایم این اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔شہباز شریف نے شہباز بابر کی جماعت کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی اور اسی طرح کام کرتے رہنے کی تلقین کی۔