ماں،بچوں کو معمولی رنجش پر تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں اور بچوں کو معمولی رنجش پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ساجدہ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ اسکے بیٹے کو ملزموں نے قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا۔ جسے بچانے کیلئے وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ آگے بڑھی تو ملزموں نے انہیں بھی قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔