بچوں کی لڑائی پر تصادم، فائرنگ 2 افراد زخمی، 4 ملزم گرفتار
پینسرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے چک نمبر 276 ج ب میں بچوں کی معمولی لڑائی نے سنگین رخ اختیار کر لیا، جہاں بڑوں میں تصادم اور فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔
ملزموں کی فائرنگ سے مہیب اور عبداللہ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ انسپکٹر علی عمران نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے فائرنگ میں ملوث چار ملزموں ارشاد، شہباز، علی رضا اور شہزاد کو گرفتار کر لیااور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔