جواں سالہ لڑکی کو اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جواں سالہ لڑکی کو اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

رضا آباد کے علاقے میں ہوس کانشانہ بنانے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج پیپلز کالونی کے علاقے میں لڑکی کوبلیک میل کرکے درندگی کانشانہ بنادیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں غلام غوث نامی شہری کی جواں سالہ بیٹی کو ملزم نے اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں لڑکی کو قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ عدنان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی ہمشیرہ کو بلیک میل کرتے ہوئے زبردستی کار میں بٹھا لیا اور اپنے ساتھ لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں