علامہ اقبال کالونی کے واسا ملازمین کی پرائیویٹ کام کو ترجیح

علامہ اقبال کالونی کے واسا ملازمین کی پرائیویٹ کام کو ترجیح

شہری سیوریج مسائل سے پریشان ،حکام ملازمین کیخلاف کارروائیوں سے گریزاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)علامہ اقبال کالونی میں تعینات واسا ملازمین کی جانب سے ڈیوٹی اوقات کے دوران سرکاری کام انجام دینے کی بجائے مبینہ طور پر پرائیویٹ کام کرنے کو ترجیح دی جانے لگی۔ ڈیوٹی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے حکام کی جانب سے بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانے لگا۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال کالونی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو واسا سروسز فراہمی کیلئے بنائے گئے واسا آفس میں تعینات شعبہ سیوریج کے ملازمین کی جانب سے ڈیوٹی اوقات کے دوران سرکاری امور کی انجام دہی کی بجائے پیسوں کے حصول کیلئے نجی کالونیوں اور سوسائٹیز میں پرائیویٹ کام کرنے کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ دفتر میں تعینات ملازمین مقصود صادق، عمران گلزار اور امجد انور ڈیوٹی اوقات کے دوران ہی اپنی جیبیں بھرنے کیلئے نجی کالونیوں اور سوسائٹیز سمیت دیگر نجی کاموں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ مذکورہ ملازمین کی جانب سے دفتر میں تعینات دیگر ملازمین س ے آئے روز جھگڑے کرنے کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔ مذکورہ ملازمین کا نجی کاموں میں مصروف رہنا اور سرکاری امور کی انجام دہی نہ کرنا علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے اور ملازمین کی کمی پرپورے علاقے میں سیوریج مسائل پیدا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں