ڈی سی کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس
17 کیسز کا جائزہ ، 12 منظور، 5 مؤخر ،قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ مجموعی طور پر 17 کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے 12 کیسز کی منظوری اور 5 کیسز مؤخر کر دیئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں پٹرول پمپس،ہیلتھ اورسپورٹس فیسلٹیز سے متعلق کیسز پیش کئے گئے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ندیم ناصرنے متعلقہ منصوبوں کی پلاننگ اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔