ایم ایس ڈاکٹر جعفر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کامعائنہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایم ایس ڈاکٹر جعفر ملک کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی کا اچانک دورہ، مریضوں کو طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
بائیومیڈیکل گیسوں، آکسیجن فراہمی اور ہنگامی سامان کی دستیابی ،ایمرجنسی ٹرالیوں، لیرینگوسکوپ اور دیگر ضروری طبی آلات کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ڈریسنگ روم اور ٹراما سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں زخمی مریضوں کے علاج کا عمل جاری تھا۔ اس موقع پر نس بندی کے رجسٹر کا جائزہ لیا گیا اور عملے کو ہدایت کی گئی کہ رجسٹر کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے اور ڈی ایم ایس کے دستخط کے ذریعے مناسب نگرانی کو یقینی بنایا جائے ۔ ایم ایس نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔