شہری سے موبائل فون اور نقدی جھپٹ لی گئی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون اور نقدی جھپٹ لی گئی۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں عثمان نامی شہری سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا، جس میں 18 ہزار روپے سے زائد نقدی بھی موجود تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔