دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم گھر کا صفایا کرگئے

 دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم  گھر کا صفایا کرگئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان گھر کا صفایا کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے محلہ مراد آباد کے رہائشی خالد علی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان اس کے گھر کا بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، موبائل فونز، زیورات، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں