جھنگ:ملازم پر انسانیت سوز تشددکرنیوالا مالک گرفتار
حنیف نامی ملازم کو رسی سے باندھ کر گھوڑے کے ساتھ باندھا گیا تھا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ مسن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانیت سوز تشدد کے واقعے میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حنیف نامی ملازم کے پرائیویٹ پارٹس کو رسی سے باندھ کر گھوڑے کے ساتھ باندھ دیا گیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ظلم، تشدد اور انسانی تذلیل جیسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔